اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف نے کسانوں کے مطالبات کی حمایت کردی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیراطلاعات فوادچودھری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ملک میں کسانوں کا بدترین معاشی استحصال ہو رہا ہے اور موجودہ صورتحال نا قابل قبول ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان کے جائز مطالبات حکومت فوری تسلیم کرے ۔ایک اور ٹویٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ پاکستان کے میڈیا نے پھر ثابت کیا وہ صرف سیٹھ میڈیا ہے، مزدور کسان اور عام آدمی سے اور ان کے مسائلُ سے اس کا کچھ لینا دینا نہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے کسانوں کے مطالبات کی حمایت کردی








