اسلام آباد(ممتاز نیوز) اتصالات کے ایک وفد نے آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد کا دورہ کیا۔وفد میں میخائل گرچک اتصالات انٹرنیشنل گروپ کے سی ای او، ڈاکٹر کمال سمیر شہادی، چیف سٹریٹیجی آفیسر اتصالات گروپ، حاتم بامطرف، گروپ سی ای او پی ٹی سی ایل اور عبدالرحمن الرحیم النوریانی، سی ای او اتصالات انٹرنیشنل نے چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ سے ملاقات کی۔دونوں فریقین نے اتصالات گروپ، پی ٹی سی ایل اور یوفون کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تاکہ کنیکٹیویٹی کی توسیع، انفراسٹرکچر کی بہتری اور پاکستان میں مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔
اتصالات کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ








