بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

30 بلین ڈالر واپس کرنے ہیں،صورتحال دن بدن خراب سے خراب تر ہو رہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کےرہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صورتحال دن بدن خراب سے خراب تر ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ اسحاق ڈار کے وزارت کے حلف کے فوراً بعد بانڈ مارکیٹ میں پاکستان بانڈ کریش کر گئے ہیں، یہ صورتحال تشویشناک ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ اس سال پاکستان نے 30 بلین ڈالر واپس کرنے ہیں ، ائی ایم ایف اوردیگر اداروں سے 7سے 10ارب ڈالر کا انتظام ہوگا باقی بانڈ اور مارکیٹ سے لینے ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال دن بدن خراب سے خراب تر ہو رہی ہے۔