اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں 8ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس کیس میں عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کی اپیل واپس لینے کی درخواست منظور کرلی ،آصف زرداری کی درخواست بریت گزشتہ سال نیب کورٹ نے مسترد کی تھی،
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی،فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل شیراز راجپر عدالت میں پیش ہوئے ،معاون وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں اجازت دی جائے، احتساب عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع بھی ختم کیا جائے۔عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی ۔
نیب ریفرنس کیس میں آصف زرداری کی بریت کی اپیل واپس لینے کی درخواست منظور








