بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نو منتخب عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ممتازنیوز)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نو منتخب صدر احسن ظفر بختاوری ،سینئر نائب صدرفاد وحید ،نائب صدر محمد اظہر الاسلام ظفر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ 38ویں اجلاس عام میں گروپ لیڈر خالد اقبال ملک نے عہدیداروں سے حلف لیا،سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق صدر محمد اعجاز عباسی نے سر انجام دیئے۔اس موقع پر چیمبر کی کثیر تعداد نے اجلاس میں شرکت کی۔حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ چیمبر کو مضبوط ادارہ بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ تاجروں و صنعتکاروں کے مفادات کا بہتر تحفظ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اپنی کارکردگی کے زریعے ان کے اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا،انہوں نے بزنس کمیونٹی سے کہا کہ وہ اپنے مسائل سے ہمیں آگاہ کریں ،ان کے تمام مسائل کا فوری حل ہماری اولین ترجیح ہوگی،حکومتی اداروں سے بات چیت کے زریعے ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی،انہوں نے سبکدوش ہونے والے صدر محمد شکیل منیر اور ان کی ٹیم کی تاجر برادری کیلئے خدمات کو خراج تحسین کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ چیمبر کی مزید ترقی اور تاجر برادری کی بہتری کیلئے کام کریں گے،انہوں نے گروپ لیڈر خالد اقبال ملک ،کونسل ارکان ،چیمبر کے سابق صدور اور تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ،چیمبر کے نومنتخب سینئر نائب صدر فاد وحید اور نائب صدر محمد اظہر الاسلام ظفرنے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ گروپ اور چیمبر کے ممبران کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے،سبکدوش ہونے والے صدر محمد شکیل منیر نے نو منتخب عہدیداروں اور ایگزیکٹو ممبران کو مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ چیمبر کی مزید ترقی کیلئے کام کریں گے،انہوں نے اپنے دور کی نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیداران بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے موثر کردار ادا کریں گے،سبکدوش ہونیوالے سینئر نائب صدر جمشید اختر شیخ اور نائب صدر محمد فہیم خان نے نو منتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائیگروپ لیڈر خالد اقبال ملک نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی ٹیم عمدہ کارکردگی کی ایک نئی مثال قائم کرے گی،انہوں نے سبکدوش ہونیوالے عہدیداران کی خدمات کو بھی سراہا اور اپنے ووٹ کے زریعے الیکشن میں گروپ کے نامزد امیدواران کو تاریخی کامیابی دلوانے پر چیمبر کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کی