اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی سرکاری ملازمین مطالبات کی منظوری کیلئے ڈٹ گئے،پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ۔احتجاج آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے تحت 4 اور 11 اکتوبر کو وزراتِ خزانہ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک احتجاجی مارچ ہو گا جبکہ 13 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیاجائے گا،احتجاج میں وفاقی وزارتوں، محکموں، ڈویژنز کے ملازمین شرکت کریں گے۔احتجاج میں تمام ملازمین یونینز اور ایسوسی ایشنز شرکت کریں گی۔ملازمین نے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں میں تفریق کے شکار وفاقی ملازمین کو ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے، گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو 150فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دیا گیا، گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی اپ گریڈیشن 8 سال سے تعطل کا شکار ہے، گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کی تنخواہ میں150 فیصد اضافہ کیا جائے،11 فروری معاہدے اور 12 اپریل 2021 کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سفارشات پر عمل کیا جائے، صوبائی طرز پر گریڈ ایک سے 16 کے وفاقی ملازمین کی اپ گریڈیشن کی جائے، ہاؤس رینٹ، میڈیکل، کنوینس الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے، ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ، ایڈہاک ملازمین کو مستقل کیا جائے، مہنگائی کے تناسب سے پنشنرز کی پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔
وفاقی سرکاری ملازمین کامطالبات کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان








