لندن (نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کی سربراہی میں عدلیہ نے جو کھیل کھیلا وہ بے نقاب ہوگیا، ہمیں پوری امید ہے نواز شریف کو بھی بہت جلد انصاف ضرور ملے گا۔
نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے انصافی کا دور اب ختم ہو چکا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جے آئی ٹی میں ہیرے نہیں کھوٹے سکے شامل تھے، جے آئی ٹی کا مقصد نواز شریف کی حکومت اور پارٹی صدارت کو ختم کرنا تھا، نواز شریف کےخلاف تو کہانیاں بنائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان تو خود کہہ رہا ہے کہ میں جعلی سائفر، سازشیں، اسکینڈلز بنا رہا ہوں، یہاں سے 180 ملین پاؤنڈ اس کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ ہوا ہے، اب سب کا احتساب ہوگا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پانچ سال میں اس ملک کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر کمیشن بننا چاہیے، نواز شریف کی واپسی بھی جلد ہوگی۔









