بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حقیقی آزادی کی تحریک کا کاروان آج ٹیکسلا پہنچے گا کپتان کے فقیدالمثال استقبال کی تیاریاں مکمل

ٹیکسلا(ممتاز نیوز )حقیقی آزادی کی تحریک کا کاروان آج ٹیکسلا پہنچے گا کپتان کے فقیدالمثال استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں وسیع و عریض پنڈال سجا دیا گیا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج شام ٹیکسلا میں عظیم الشان جلسۂ عام سے خطاب کریں گے،پی ٹی آئی رہنماء فیصل جاوید خان نے اس حوالے سے کہاکہ ٹیکسلا کا موسم بدلنے والا ہے، یہاں کوئی آنے والا ہے،آج شام 5 بجے عمران خان ٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،انہوں نے کہاکہ پوری قوم ایک ہی آواز لگارہی ہے اوروہ آواز فوری انتخابات کی ہے، آج جو پاکستان کے معاشی بدحالی کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے، سرمایہ کار اس وجہ سے پاکستان کا رخ نہیں کرہا ہے جس سے ملک دیوالیہ ہوگیا