بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منحرف ارکان استعفیٰ دینے پر بھی تیار تھے مگر ہم نے انہیں روکا، رانا ثناءاللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ  کا کہنا ہے کہ زندگی بھر کے لیے نا اہلی کی آئین میں کوئی شق نہیں عدالت آئین کی تشریح کر سکتی ہے، آئین میں خود سے کچھ داخل نہیں کر سکتی۔

 نجی ٹی وی پروگرام کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ منحرف ارکان استعفیٰ دینے پر بھی تیار تھے مگر ہم نے انہیں روکا کہ پہلے ووٹ کا استعمال کریں پھر مستعفی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ منحرفین نے اس جابر ظالم متکبر اور کرپٹ حکمران کے خلاف عدم اعتماد کیا ہے، ابن الوقت وہ ہوتا ہے جو اپوزیشن کو چھوڑ کر اقتدار میں بیٹھ جائے یہ لوگ تو اقتدار کو چھوڑ کر آئے ہیں، یہ تو مجاہد لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مثبت بات ہو چکی ہے ،حکومت ووٹنگ کی تاریخ فکس کر دے تو اور لوگ بھی سامنے آئیں گے۔