بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رانا ثناء اللہ کیخلاف اگلی کارروائی کب ہوگی؟ وزیرداخلہ پنجاب نے بتا دیا

 

 

: وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے متعلق اگلا اقدام پیر کو عدالتی احکامات کے بعد کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف وارنٹ گرفتاری عدالت سے جاری ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے آج ہم سے تعاون نہیں کیا، عدالتی احکامات کے بعد پولیس کی معاونت سے مزید کارروائی کی جائے گی۔

وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم عدالت کے حکم پر وہاں گئی تھی، اب جب پیر کو عدالت کھلے گی، جس کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن اپنی رپورٹ جمع کرائے گا۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پیر کو رپورٹ جمع کرانے کے بعد عدالت جو احکامات صادر کرے گی اس پر من و عن عمل کریں گے۔