بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیچپ بھی نہیں لے کر گئی، سوشل میڈیا پر پاکستانی ڈرامے کے چرچے

پاکستانی ڈرامہ ’حبس‘ کا ایک ڈائیلاگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ کی رواں ہفتے ریلیز ہونے والی نئی قسط میں کھانے کی میز پر بہو کے پیزا کھانے پر ساس، بہو اور بیٹے میں تکرار ہوجاتی ہے جس کے بعد بہو پیزے کے تین سلائس بغیر کیچپ کے لے کر اپنے کمرے میں ناراض ہوکر چلی جاتی ہے۔
اس پر عامر نامی کردار اپنی اہلیہ کا دفاع کرتے ہوئے اپنے والدین سے کہتا ہے کہ ’کیچپ بھی نہیں لے کر گئی وہ۔ آپ لوگوں کو ہو کیا گیا ہے؟ موقع ڈھونڈتے ہیں آپ لوگ میری زویا (اہلیہ) پر غصہ اتارنے کا۔‘
یہ ڈرامہ خاندانی مسائل پر مبنی ہے جس کی مرکزی کاسٹ میں فیروز خان، عشنا شاہ، عائشہ عمر، صبا فیصل اور حنا رضوی شامل ہیں۔

https://twitter.com/Milii_________/status/1578755242669527040

حبس ڈرامے کی اس ڈائیلاگ کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی مزاح سے بھرپور تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
عثمان کہتے ہیں کہ ’امریکہ میں لوگ کہتے ہیں وہ غصے میں۔ پاکستان میں کہتے ہیں کہ کیچپ بھی نہیں لے کر گئی وہ۔‘
وردا نامی صارف نے لکھا کہ ’ میں تمہارے لیے چاند تارے توڑ لاؤں گا والی دنیا میں وہ کیچپ بھی نہیں لے کر گئی جیسے بنو۔‘
دعا کہتی ہیں کہ ’کیچپ بھی نہیں لے کر گئی وہ۔ مجھے اتنا خیال رکھنے والا آدمی چاہیے۔‘
ہمایوں احمدزئی لکھتے ہیں کہ ’غریبوں کی بہو ناراض ہوجائے تو سالن کے بغیر روٹی کھا کر سوجاتی ہے اور ادھر امیروں کی زویا جب ناراض ہو جائے تو کیچپ کے بغیر پیزے پر گزارا کرتی ہے۔‘
مریم نے لکھا کہ ’اللہ کا دیا ہوا سب کچھ ہے بس ایک کیچپ بھی نہیں لے کر گئی کہنے والے کی کمی ہے۔‘