بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہبازشریف اور حمزہ کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت انصاف کی فتح ہے، شیخ سعید احمد، ملک منظور حسین

جدہ(امیر محمد خان)مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمداور جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین نے وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت کوانصاف کی فتح قراردیتے ہوئے کہاہےکہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نےہمیشہ سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات کاسامنا کیااور کبھی راہ فراراختیارنہیں کی۔ اپنے مشترکہ بیان میں شیخ سعید احمداور ملک منظور حسین نے کہاکہ مسلم لیگ کی قیادت نے ہمیشہ قانون کی بالادستی اور عدالتوں کا احترام کیا ،شہبازشریف اور حمزہ شہباز نےسیاسی بنیادوں پر قائم کئے جانے والے منی لانڈرنگ کے مقدمے کاحوصلے سے سامنا کیا اورسرخروہوئے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دورحکومت میں سیاسی بے بنیادوں پر مقدمات کے ذریعے مخالفین کو نشانہ بنایا گیا جو انتہائی افسوس ناک امرہے۔ انہوں نے کہاکہ جس کیس میں نوازشریف کو نااہل کیا گیا تھا اس کی حقیقت بھی سامنے آگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے، امید ہے کہ نوازشریف کے خلاف کیسز بھی انصاف ہوگااور وہ جلد ملک واپس پہنچ کر عوام کی خدمت کریں گے۔