بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روشن مستقبل کیلئے ہم مل کر چیلنجز پر قابو پا سکتے ہیں ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پیغام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے ، اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو  گوئترس کا ریکارڈ پیغام بھی سنایا گیا۔

اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئترس نے کہا کہ  پاکستان  میں او آئی سی اجلاس کے انعقاد پرمجھے خوشی ہے ،  او آئی سی  اور اقوام متحدہ کے اغراض و مقاصد قریب تک ہیں ، او آئی سی دنیا میں امن ، سلامتی اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اہم موثر کردار ادا کر رہی ہے ۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ  ترقی پذیر ممالک کو سماجی ،عدم مساوات سمیت متعدد اہم چیلنجز کا سامنا ہے ، دونوں تنطیمیں امن و استحکام کیلئے کوشاں ہیں ،مجھے خوشی ہے کہ دونوں تنظیمیں انسداد دہشتگردیاور مذہبی رواداری  سمیت  متعدد اہداف پر مشترکہ حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں ۔