بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک فوج سیلاب متاثرین کی بحالی تک خدمت جاری رکھے گی،آرمی چیف

راولپنڈی(ممتازنیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اندرون سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے نوشہروفیروز میں متاثرہ افراد کےلئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے ملاقات کی ۔آرمی چیف نے مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ پاک فوج ان کی مشکلات کم کرنے کےلئے مکمل بحالی تک خدمت جاری رکھے گی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا ۔ اس سے پہلے کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔