بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رانا ثنا اللہ کی عمران خان کیخلاف نامناسب گفتگو، پی ٹی آئی کا پیمرا سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے کی جانے والی گفتگو کے خلاف پیمرا سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما افتخار درانی نے چیئرمین پیمرا کو اس متعلق خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر عمران خان کے خلاف نہایت نامناسب زبان استعمال کی۔
افتخار درانی نے کہا: ’13 اکتوبر 2022 کو رانا ثنا اللہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں مدعو کیا گیا۔ پروگرام کے آغاز میں ہی انہوں نے قابلِ مذمت زبان استعمال کی۔‘
خط میں کہا گیا کہ شرمناک الفاظ کی قومی میڈیا پر نشریات کی پیمرا ضابطہ اخلاق میں گنجائش نہیں، میزبان حامد میر کی جانب سے گفتگو پر ٹوکا گیا نہ ہی گفتگو حذف کی گئی۔
’گفتگو کے اس حصے کو نشر مکرر اور سماجی میڈیا پر بغیر کسی تبدیلی کے جاری کیا گیا۔ چیئرمین پیمرا مذکورہ پروگرام اور ٹی وی چینل پر قابلِ اعتراض مواد کا نوٹس لیں۔ اس مواد کو میڈیا اور سماجی میڈیا سے فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے۔ پروگرام کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور ایڈیٹر سمیت متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔‘

Image