بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسیحی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، ڈاکٹر شعیب سڈل

اسلام آباد (ممتاز نیوز)ون مین کمیشن فار مینارٹیز رائٹس کےروح رواں ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا ہے کہ پشاور چرچ پر حملے کے بعد کوشش ہے کہ مسیحی عبادتگاہوں کو تحفظ فراہم کیا جائےتاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونماء نہ ہونے پائے، کوشش ہے کہ مسیحی برادری کے نوجوان خاکروب سے آگے بڑھیں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اچھے عہدوں پر تعینات ہوں اور ملک کیلئے اپنی بہتر خدمات سر انجام دے سکیں ،اس لئےمسیحی بچوں کیلئے کالجز اور یونیورسٹیز میں کوٹہ مختص کروایا ہے،ون میں کمیشن اقلیتیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت حاضر ہے،جے سالک کی مسیحی برادری اور جمہوریت کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار سینٹ جونز پال چرچ ایچ نائن ٹو میں سابق وفاقی وزیر اور نامور مسیحی راہنماء جے سالک کے اعزاز میںمنعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا،شعیب سڈل کا مزید کہنا تھا کہ جے سالک کا امریکہ میں اپنی کارکردگی پر مبنی خبروں کی نمائش احسن اقدام ہے، سالک کی مسیحی برادری اور جمہوریت کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیںانکی مسیحی برادری کیلئے کی جانیوالی کوششوں پر 1999ء میںاقوام متحدہ کے عالمی امن ایوارڈکیلئے نامزد کیا جانا اس بات کا کھلا ثبوت ہے، مسیحی نوجوان اسلام آباد پولیس کی اسامیوں کیلئے اپلائی کریںاور اپنے حصے کے کوٹے سے فائدہ اٹھائیں،مسیحی نوجوانوں کیلئے کوچنگ سنٹر کھولے جائینگے تاکہ وہ ٹیسٹ دینے کی تیاری کر سکیں،مسیحی بچوں کی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،قبل ازیں جے سالک نے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ انکے حوالے سے شائع ہونے والی نیوز کی نمائش واشنگٹن پریس کلب کی عمارت کی 13 ویں منزل پر منعقد ہوئی جسے بڑی تعداد میں لوگوں نے دیکھا ،میرے باعث فخر ہے کہ شعیب سڈل تقریب میں تشریف لائے ہیں،ہیرے کی قدر صرف جوہری ہی جانتا ہے، شعیب سڈل ہیرا ہیں۔تقریب کے میزبان سینٹ جونز پال چرچ کے پاسٹر عمران مسیح اور آرگنائزر عارف گلزار نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔