بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پچھلی بار حضرت نے پھونک ماری، پیٹرول سستا ہوگیا: وزیراعظم کا فضل الرحمان کی طرف اشارہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے کہا کہ پچھلی بار حضرت نے پھونک ماری اور دعا کی تو اسحاق ڈار آگئے، یکم اکتوبر کو پیٹرول کی قیمتیں کم کردیں۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے مفتی محمود کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے کہنا تھاکہ پچھلی بار حضرت نے پھونک ماری اور دعا کی تو اسحاق ڈار آگئے، یکم اکتوبر کو پیٹرول کی قیمتیں کم کردیں، اب پھر پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کرنا ہے تو حضرت کی خدمت میں حاضر ہوں گا پھر ایک پھونک مار دیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ میں نے پھونک کی بات کی ہے جادو ٹونے کی نہیں۔
بنی گالا اور عمران خان کا نام لیے بغیر شہباز شریف کا کہناتھا کہ حضرت اگر ‘خاص طرف دیکھ کر پھونک مار دیں، تو 22 کروڑ عوام کا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ عمران سے بڑا فراڈیا آج تک پیدا نہیں ہوا، جلسوں میں ویڈیو دکھاتے ہیں، پتا نہیں کیا کیا باتیں کرتے ہیں، پہلے کہتے تھے وہ فیصلے خود کرتے ہیں اب کہتے ہیں فیصلے نہیں کرنے دیے گئے ، تو پھر پونے چار سال کیا کرتے رہے؟