اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کل توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ سے سکیورٹی مانگ لی۔الیکشن کمیشن کوخدشہ ہے کہ فیصلے سنائے جانے کے موقع پی ٹی آئی کے کارکنان وہاں پہنچ سکتے ہیں۔چنانچہ الیکشن کمیشن کی طرف سے انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہاگیاہے کہ ریڈزون اورالیکشن کمیشن کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے۔
توشہ خانہ کیس کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے اسلام آبادانتظامیہ سے سکیورٹی مانگ لی








