بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ارشد شریف کا جسد خاکی دوحہ پہنچ گیا

اسلام آباد: سینیئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کا جسد خاکی دوحہ پہنچا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم ارشد شریف کا جسد خاکی غیر ملکی پرواز کے ذریعے  نیروبی سے دوحہ پہنچا دی گئی ہے جو کہ  آج رات 1 بج کر 5 منٹ پر اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچایا جائے گا ۔

دوحہ سے اسلام آباد کے لئے پرواز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 35 منٹ پر اڑان بھرے گی۔

خیال رہے کہ مرحوم ارشد شریف کی جسد خاکی آج رات نیروبی سے دوحہ کے لیے 1 بجکر 25 منٹ پر نیروبی سے روانہ ہونے والی بورڈ فلائٹ QR 1342 کے ذریعے وطن واپس لائی گئی ہے تاہم آگے کی پرواز QR 0632 دوحہ سے 1935 گھنٹے (25 اکتوبر) پر روانہ ہوگی اور کل رات 01:05 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

پاکستانی ہائی کمشنر ثقلین سیدہ نیروبی ایئرپورٹ پر انتظامات کی نگرانی کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ مرحوم ارشد شریف کی اہلیہ کے مطابق ان کی تدفین بروز جمعرات کو ہوگی۔