نیروبی(ممتازنیوز) کینیامیں جماعت اسلامی کے ذمہ داران راناعزیز،راناعمیر،ثاقب بٹ،عاطف بٹ ودیگر نے سینئرصحافی ارشد شریف کے جسدخاکی کو ہسپتال سے وصول کرکے سنت نبویؐ کے مطابق غسل دیاجس کے بعد میت کو پاکستان بھیجنے کے تمام انتظامات کئے ہیں۔
واضح رہے کہ کینیا میں قتل کیے گئے سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کی میت گزشتہ شب سوا ایک بجے نیروبی سے دوحہ روانہ کی گئی تھی جہاں سے منگل کی شام 7 بج کر 35 منٹ پر پاکستان روانہ کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ارشد شریف کی میت آج رات 1 بج کر 5 منٹ پر اسلام آباد پہنچائی جائے گی۔
کینیا میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران نے ارشدشریف کی میت کو غسل دیا








