بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا لانگ مارچ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے،نوازشریف

سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کا انقلاب اس کی 4 سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ 28 اکتوبر سے لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔