بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیب کاڈائریکریٹر بن کر بھتہ مانگنے والا سرغنہ گروہ سمیت گرفتار

کراچی(نیوز ڈیسک) درخشاں پولیس اورحساس ادارے نے مشترکہ کارروائی میں سیکیورٹی ادارے اورنیب کا ڈائریکٹر بن کربھتہ طلب کرنے والے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیاہے۔

درخشاں پولیس کے مطابق 6 ملزمان پرمشتمل گروہ گزشتہ2 سال سے کبھی سیکیورٹی ادارے کا افسر تو کبھی نیب کے افسران بن کے معصوم شہریوں کولوٹتے رہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے رواں ماہ ایک تازہ واردات میں خود کونیب کا ڈائریکٹرجنرل ظاہرکیا اور ڈائریکٹرایجوکیشن معین اخترسے رابطہ کرکےرقم کا تقاضا کیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان سرکاری محکمے کے ڈائریکٹرسےابتک پندرہ لاکھ روپے وصول کرچکے تھے، متاثرہ شخص کی اطلاع پر پولیس نےکاروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث گروہ ‏کے سربراہ سمیت چھ کارندے گرفتارکرلیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان سرکاری ٹھیکے بھی دلواتے اوربدلے میں رقم وصول کرتے تھے، ملزمان کی شناخت سید شجاعت علی،ماجد علی،محمد منصور، محمد ارسلان، بابرعلی اورمحمد اویس کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق زیر تفتیش ملزمان کے کچھ ساتھی دبئی میں موجود ہیں جنکی گرفتاری کے لیے قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں، ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔