بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران تمام حدیں پار کرچکے،اداروں کے خلاف بیان بازی پر کارروائی کی جائے، چیئرمین انسانی حقوق پارٹی کا مطالبہ

اسلام آباد (ممتاز نیوز) پاکستان انسانی حقوق پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر خالد آفتاب سلہری نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ہے، عمران خان تمام حدیں پار کرچکے ہیں ، عمران خان حکومت میں آنے کیلئے پاکستان کے قانون کی دھجیاں نہ اڑائیں،عمران خان کی جانب سے اداروں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی مذمت کرتے ہیں ،فوج اور دوسرے اداروں کے خلاف بیان دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دیگر سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کیا، ڈاکٹر خالد آفتاب سلہری کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے ہم نے کسی بھی جگہ سمجھوتہ نہیں کیا، پاکستانی عوام کے سماجی، شہری، سیاسی اور دیگر بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری طور ر آگے آنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ آج جو ملک کے اندر حالات ہیں اسکے نتیجے میں انتشار ہے اور اس میں انسانی حقوق کا قتل عام ہے،سیاسی صورتحال کے باعث انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ہے، عمران خان نے پاکستان کی سیاسی صورتحال عجیب سی بنائی ہوئی ہے، عمران خان تمام حدیں پار کرچکے ہیں، عمران خان کی جانب سے اداروں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، وہ حکومت میں آنے کیلئے پاکستان کے قانون کی دھجیاں نہ اڑائیں، پاکستان کی فوج قائم و دائم ہے ،لوگوں کو اکسا کر اداروں کے خلاف نہ جائیں،حکومت وقت کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ ملک کو کمزور بنانے والے عناصر سے قانون کے مطابق نمٹا جائے، عمران خان خود مان رہے ہیں کہ وہ کس طرح ملک کے اقتدار میں آئے اور کیس طرح پاکستان کے آئین کی دھجیاں اڑائیں پاکستان انسانی حقوق بےشک چھوٹی پارٹی ہے لیکن آواز برابر کی بلند کرے گی اداروں کے خلاف کیسی کو نہیں بولنے دیں گے جب آئین کو روندیں گے تو ادارے غیر مستحکم ہونگے، ہم آپ کو ایسا نہیں کرنے دیں گے جو پاکستان کے اداروں کے بارے میں اور آئین کے خلاف جائے گا انکو کہنا چاہتا ہوں کہ باز رہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی اداروں کی قیادت کے احترام کو یقینی بنایا جائے اور فوج خلاف اور دوسرے اداروں کے خلاف بیان دینے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے۔