بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آفسران اور عملے کے ممبران کی ترقیاں

 

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پیر کی روز قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے متعدد آفسران اور عملے کی ممبران کے اگلے گریڈوں میں ترقی کے نوٹیفکیشنز جاری کئے ہیں ۔ان نوٹیفکیشن کے مطابق جن آفسران کو اگلے گریڈوں میں ترقی دی گئی ہے ان میں چیف کیمرہ مین قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ظفر سلطان خان جو گزشتہ 36 سالوں سے قومی اسمبلی میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ان کو گریڈ 19 کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل فوٹو گرافی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے،ظفر سلطان خان کو ترقی ان کے احسن کارکردگی کی بنیاد پر دی ہے ظفر سلطان خان قومی اسمبلی کے پہلے کیمرا مین ہیں جن کو قومی اسمبلی کی ریکارڈ کوریج کرنے کا اعزاز حاصل ہے انہوں نے فوٹو گرافی کے شعبے میں اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔ ان کی نبی ہوئی تصویریں انٹرنیشنل میگزین اور جریدوں میں بھی چھپتی رہی ہیں۔انہیں نے کوین الزبتھ سے لے کر ترکی، چین، ایران، ملایشیا سمیت دنیا کے دیگر اہم ممالک کے صدور کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاسوں سے خطابات سمیت اہم غیر ملکی وفد کی بہترین کوریج کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ظفر سلطان خان کو فوٹوگرافی کے شعبے میں قومی اسمبلی سے متعلقہ تمام ریکارڈ کو محفوظ بنانے میں بھی نمایاں کام کیا ہے۔

دیگر ترقی پانے والوں میں ہاؤس اٹینڈیڈ خورشید احمد کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل ہاؤس اٹینٹڈ ، سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محب علی پھلفوٹو کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 ، سینئر پرائیویٹ سیکرٹری ٹو سیکرٹری قومی اسمبلی محمد ضمیر کو گریڈ 19 سے گریڈ 20، ڈائریکٹر ٹو ڈپٹی اسپیکر زید رفیق کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 ترقی دی گئی ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیلی کاسٹنگ الیاس احمد کو ڈائریکٹر ٹیلی کاسٹنگ تعینات کیا گیا ہے ۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملے کے ممبران جن کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے ان میں عاطف حسین ٹیلی کاسٹنگ اسسٹنٹ کو 16 گریڈ سے 17 گریڈ میں ترقی دے کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیلی کاسٹنگ ، محمّد وسیم انجم کو 16 گریڈ سے 17 گریڈ میں ترقی دے کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیلی کاسٹنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ترقی پانے والوں میں پروٹوکول ونگ کے افسران اور عملے کے ممبران بھی شامل ہیں۔

یہ ترقیاں قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کی سفارشات پر کی گئی ہے اور ترقی پانے والے تمام افسران اور عملے کے ممبران کا نوٹیفکیشن قواعد و ضوابط کے تحت کئے گئے ہیں ۔مندرجہ بالا آفسران اور عملے کے ممبران گزشتہ کئی سالوں سے اگلے گریڈ میں ترقی کے لیے منتظر تھے۔