بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان پر حملہ، رانا ثناء اللہ کو فوری گرفتارکیا جائے،شیریں مزاری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی رہنماڈاکٹر شیریں مزاری نے عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔فائرنگ کے واقعہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ عمران خان کواس سے پہلے قتل کی دھمکی دی گئی تھی، آج ہم نے دیکھا کہ قاتلانہ حملہ کردیا گیا۔انہوں نے کہاکہ رانا ثناءاللہ کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے جن کے بیانات ان کے عزائم کے گواہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان پر اس قاتلانہ حملے پر ڈوریاں ہلانے والوں کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کا بھی محاسبہ کیا جائے گا۔