پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے وزیر آباد میں ان پر قاتلانہ حملہ ناکام بنانے والے ابتسام حسن نے ملاقات کی ہے۔
ابتسام حسن نے گزشتہ روز وزیر آباد میں حقیقی آزادی مارچ میں عمران خان کو قتل کرنے کے ارادے سے آئے حملہ آور کو فائرنگ کرنے کے دوران پکڑ لیا تھا۔
عمران خان نے ملاقات میں ابتسام حسن سے کہا کہ آپ پاکستان کے ہیرو ہیں، میرا وعدہ ہے جب بھی وزیر آباد آیا تو آپ کے گھر ضرور آؤں گا۔ابتسام حسن نے عمران خان سے اپنی ٹی شرٹ پر آٹوگراف بھی لیا۔
عمران خان اور ساتھیوں پر قاتلانہ حملے کو ناکام بنانے والے بہادر انصافین ابتسام حسن (@ibtsamhassan10 ) کی چئیرمین عمران خان صاحب سے ملاقات
عمران خان صاحب نے ابتسام کو “قوم کا ہیرو” قرار دے دیا- pic.twitter.com/TV3O1ps1cw
— PTI (@PTIofficial) November 4, 2022









