نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) نے بتایا ہے کہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت پہلے مرحلے میں کن پنشنرز کے لیے دستیاب ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت پہلے مرحلے میں کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس اور صوبائی اکاؤنٹنٹس جنرل کے زیر انتظام وفاقی و صوبائی اداروں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر کے پنشنرز، ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کے زیرانتظام تینوں مسلح افواج کے پنشنرز، اور نادرا اور ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کے لئے دستیاب ہے۔
دیگر اداروں کے پنشنرز کے لئے یہ سہولت مرحلہ وار فراہم کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری
اس سے قبل نادرا کا کہنا تھا کہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ ایک ماہ بعد یا 6 ماہ بعد دوبارہ طلب کیا جائے، تو ہر بار پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے تصدیق کا عمل مکمل کریں۔ ہر بار تصدیق کا عمل مکمل ہونے پر نیا پروف آف لائف سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا اور سرٹیفکیٹ خودکار طریقے سے پنشن فراہم کرنے والے متعلقہ ادارے کو جمع کرا دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پنشنرز کے لیے ’پروف آف لائف سرٹیفکیٹ‘ کا افتتاح کیا تھا۔









