راولپنڈی(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسدعمر نے راولپنڈی میں احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنو ں پر فرنٹیئر کانسٹیبلری کے تشدد کی شدید مذمت کی ۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کس قانون کے تحت بغیر صوبائی حکومت کی اجازت کے پنڈی میں گھس کر لوگوں پر تشدد کر رہی ہے؟۔واضح رہے کہ احتجاجی مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے پولیس کی بجائے ایف سی زیادہ سرگرم رہی۔
احتجاجی مظاہرین پر ایف سی کاتشدد،اسدعمرکی مذمت








