بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی پریس کانفرنس پرپی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

وزیراعظم شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل آگیا۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ
آج ایک مرتبہ پھر ثابت ہوا کہ سیاست کے لبادے میں مجرموں کا گروہ ملکی سیاست و اقتدار پر قابض ہے،
بےشرم سرکار کے کٹھ پتلی سربراہ نے جو بیانیہ آج پیش کرنے کی کوشش کی اسے قوم پہلے ہی ردی کی ٹوکری میں ڈال چکی ہے،
آج کا دن پاکستان کی سیاسی و سماجی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،
منی لانڈرنگ، ضمیرفروشی اور سازش و شرانگیزی جیسے جرائم میں ملوث شخص وزیراعظم کے منصب کی توقیر خاک میں ملا رہا ہے،
فواد چودھری نے کہا کہ رتّی بھر شرم ہوتی تو ملک کا وزیراعظم تراش خراش پر مبنی بیہودہ بیانیہ بنانے کی بجائے اعظم سواتی اور اہلِ خانہ پر ڈھائی جانے والی قیامت کے ذمہ داروں کے تعین کی تدبیر کرتا، اعظم سواتی اور ان کی عفت مآب اہلیہ سے کئے جانے والے ظلم پر انسانیت کرب سے سسک رہی ہے،
ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کی سیاہ تاریخ رقم ہورہی ہے، مجرموں کا ٹولہ خرافات کی تشہیر میں مصروف ہے،
افواجِ پاکستان کیخلاف عالمی سطح پر رکیک حملے اور مہم امپورٹڈ وزیراعظم کی سیاسی و خاندانی تاریخ کا حصہ ہے،
امپورٹڈ وزیراعظم کی بھتیجی اپنے جلسوں میں افواجِ پاکستان کیخلاف نعرے لگواتی رہی،
انہوں نے کہا کہ اس شخص کا مفرور بھائی آرمی چیف کا نام لے لے کر ان پر کیچڑ اچھالتا رہا،
اسکے بھائی کی ڈان لیکس کو بھارت نے عالمی عدالتِ انصاف میں اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کے حق میں بطور ثبوت پیش کیا،
وفاقِ پاکستان کے مقبول اور بااعتماد ترین قائد پر قاتلانہ حملے کے ذریعے ملک کو بدترین انتشار کی آگ میں جھانکنے کی کوشش کی گئی،
شہباز شریف اس سازش کے مرکزی کردار ہیں، پریس کانفرنسوں کے ذریعے معصومیت ثابت کرنے کی کوشش قوم ان کے منہ پر دے مارے گی،
سنگین ترین سازشوں کو جھوٹ کے بوجھ تلے دبانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،
منصب پر بیٹھ کر ملک میں انتشار و تقسیم کو ہوا دینے کی مزید اجازت قوم نہیں دے گی،
شہباز شریف اپنے مجرم وزیرِداخلہ سمیت فوری مستعفیٰ ہوں اور قوم کو سازشوں کا سراغ لگانے کا موقع دیں،