بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشتگردی کا الزام ماننے سے صاف انکار

بھارتی صحافی کا وار خالی گیا ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم(Anwar Ibrahim) نے پاکستان پر دہشتگردی کا الزام ماننے سے صاف انکار کر دیا۔

برکس اجلاس کے لیے بھارت میں موجود ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے بھارتی میڈیا کو دیے جانے والے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے پہلگام واقعے کا حوالہ دے کر پاکستان پر ریاستی دہشتگردی کا الزام لگوانا چاہا تو انور ابراہیم نے ایسا کرنے سے صاف اور دوٹوک انکار کر دیا۔

مزیدپڑھیں:پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت کن پنشنرز کے لیے دستیاب ہے؟

انورابراہیم نے کہا بحیثیت وزیراعظم ان حقائق پر بات کر سکتے ہیں، جو ریاستی اداروں نے دیے۔ ملائیشیا کے انٹیلی جنس اداروں نے کبھی ایسی کوئی رپورٹ نہیں دی، جس میں ثابت ہو کہ پاکستان بھارت میں کسی ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

انٹرویو کے دوران ملائیشین وزیراعظم نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور نہتے عوام پر جاری بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔