اسلام آباد(ممتاز نیوز)سینیٹر اعظم سواتی کی پریس کانفرنس اور اہلِ خانہ سے کئے جانے والے افسوس ناک سلوک کیخلاف ردِ عمل کا معاملہ ،ایوانِ بالا میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کا اہم ترین اجلاس طلب کرلیا گیا
اجلاس سینٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے طلب کیا گیا
تحریک انصاف کے اراکینِ سینیٹ کو تمام سرگرمیاں ترک کرکے فوری طور پر اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی گئی ۔
اجلاس میں اس حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی
مشاورتی اجلاس میں شرکت اور حکمتِ عملی کی تیاری کے بعد تحریک انصاف کے اراکینِ سینٹ میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
اعظم سواتی کی ذاتی ویڈیو کا معاملہ ، ایوان بالا میں پی ٹی آئی اراکین کا اہم اجلاس طلب








