بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان پر پابندی بھونڈا اور بزدلانہ حکم ہے، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چودھری نے عمران خان پر پیمرا کی پابندی کو بھونڈا اور بزدلانہ قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی پریس کانفرنس اور تقریروں پر پابندی ایک بھونڈا اور بزدلانہ حکم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت والے اتنا ڈرتے ہیں کہ عمران خان کا سچ بھی گولیاں بن کر لگ رہا ہے، پیمرا کے اس غیر آئینی حکم کو چیلنج کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کیا آئینہ نہ دیکھنے سے اس حکومت کا بھیانک چہرہ چھپ جائے گا؟ یہ نہیں ہوگا۔