بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  عمران خان کو کتنی گولیاں لگیں؟متضاد دعوے سامنے آگئے

لاہور(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کتنی گولیاں لگیں؟متضاد دعوؤں نے سوالات کھڑے کردیئے ۔تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں لانگ مارج کے دوران حملے کے فوراً بعد عمران خان کوفرسٹ ایڈ دینے والے ریسکیو اہلکار کا ویڈیوبیان سامنے آگیا ہے جس میں وہ بتارہا ہے کہ حملے کے بعد جب وہ کنٹینر کے اوپرگیا تو دیکھا کہ عمران خان کی بائیں ٹانگ میں گھٹنے کے پاس زخم کا نشان ہے،زخم سے خون بہہ رہاتھاجس پر میں نے اس پر پٹی رکھ دی ۔اہلکار کے مطابق چونکہ رش کی وجہ سے بہت دھکے لگ رہے تھے اس لئے وہ یہ صحیح اندازہ نہیں لگا سکا کہ وہ چھرہ تھا یاگولی؟،ادھر پنجاب حکومت کے سرکاری ہسپتال’’جناح ہسپتال‘‘ کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی ہے جبکہ شوکت خانم ہسپتال کی رپورٹ میں کہاگیاہےکہ صرف دائیں ٹانگ میں گولی کے چار ٹکڑے ملے ہیں،علاوہ ازیں عمران خان خود کہہ چکےہیں کہ انہیں چارگولیاں لگی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی رہنمااور پنجاب کی سابق وزیرصحت یاسمین راشد کا موقف ہے کہ عمران خان کو دوگولیاں لگی ہیں۔عمران خان کو لگنے والے گولیوں سے متعلق متضاد دعوے سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کئے جارہے ہیں اس حوالے سے کئی سوالات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔