جدہ(ممتازنیوز) مسلم لیگ( ن) سعودی عرب کے مرکزی چیئرمین چودھری محمد اکرم گجر اور صدرجدہ عمر مسعود پوری نے چین اور سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے لئے 13ارب ڈالر کےپیکج کی یقین دہانی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہےکہ یہ پیکج وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بڑی کامیابی ہےجس کے یقیناً پاکستانی معیشت پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔وہ مسلم لیگ (ن) جدہ کی لوکل باڈی کے تعارفی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ چودھری اکرم گجر کی زیر صدارت اس اجلاس کا آغا باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چودھری محمد اکرم گجر اور عمر مسعود پوری نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالاہے اور اس بار بھی یہی جماعت ملک کومسائل کے بھنور سے نکالے گی ، اس ضمن میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چین اور سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے لئے 13ارب ڈالر کےپیکج کی یقین دہانی دراصل اسحاق ڈار کی کاوشوں کا ثمر ہے،وزیرخزانہ کی طرف سے نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کا اعلان بھی درست سمت میں ایک قدم ہے کیونکہ یہ ادارے ملکی خزانہ پر بوجھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار کو مہنگائی کے باعث عام آدمی کو درپیش مشکلات کا بھی بخوبی احساس ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیاکیونکہ اس سے عام آدمی براہ راست متاثر ہوتا ہے۔انہوں امیدظاہر کی کہ وزیرخزانہ کی شبانہ روز کوششوں سے پاکستان کی معیشت جلدمستحکم ہوجائے گی۔ چودھری محمد اکرم ودیگر رہنماؤں نے تمام منتخب ممبران کو مبارک باد پیش کی ،تمام شرکا نے متحد اور تنظیم کے ساتھ آگے بڑھنے کا عہد کیا۔ اجلاس میں عمر مسعود پوری جیسے قابل ہمت و حوصلہ مند نوجوانوں کو آگے لاتے ہوئے ذمہ دارییاں دینے پر مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کے فیصلے کو سراہا گیا۔
چین اور سعودیہ سے 13ارب ڈالر کاپیکج اسحاق ڈار کی بڑی کامیابی ہے،چودھری محمد اکرم گجر،عمر مسعود پوری








