بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کی پری بکنگ، ابتدائی قیمت 1199 ڈالر مقرر

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کی پری بکنگ باضابطہ طور پر شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایپل اسٹور دوبارہ آن لائن ہوگیا ہے جہاں صارفین اب آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کے اپنے پسندیدہ ماڈل اور کنفیگریشن کی پری بکنگ کراسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ ایپل نے صارفین کیلئے ویب سائٹ کو بار بار ریفریش کرنے کے بجائے قطار کا نیا نظام متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین کو اپنی باری کا انتظار کرنا ہوگا اور آرڈر پیج اس وقت کھلے گا جب قطار میں ان کی باری آئے گی۔

ایپل نے نئے آئی فونز کی پری بکنگ سے قبل صارفین کو آرڈر کی تیاری کا آپشن بھی فراہم کیا تھا جس کے ذریعے خریدار اپنی پسندیدہ کنفیگریشن اور ادائیگی کا طریقہ پہلے ہی منتخب کرسکتے تھے۔

پری بکنگ شروع ہونے کے بعد یہ پہلے سے منتخب کردہ معلومات چیک آؤٹ کے عمل کو تیز کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

ایپل نے آئی فون 18 پرو کی پری بکنگ شروع کرنے کیلئے مخصوص وقت مقرر کیا تھا۔ پری آرڈرز بحرالکاہل کے وقت کے مطابق صبح 5 بجے جبکہ مشرقی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوئے۔

تاہم ایپل اسٹور کی ویب سائٹ اور ایپ دوبارہ آن لائن ہونے کے دوران مختلف صارفین کیلئے اسٹور تک رسائی کے وقت میں فرق ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعض خریداروں کو دوسرے صارفین سے پہلے ایپل اسٹور تک رسائی مل سکتی ہے جس کا انحصار اس بات پر بھی ہوسکتا ہے کہ وہ اسٹور تک کس ذریعے سے رسائی حاصل کررہے ہیں اور ان کا مقام کیا ہے۔

مزید پڑھیں:فلپائن، فیری میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی، 13افراد لاپتا

آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کی ڈیلیوری تاریخیں پری بکنگ کی طلب میں اضافے کے ساتھ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ خاص طور پر مقبول رنگوں، اسٹوریج کی گنجائش اور مختلف کنفیگریشنز کیلئےڈیلیوری کی تاریخیں تیزی سے آگے بڑھ سکتی ہیں۔واضح رہے آئی فون 18 پرو سیریز کی ابتدائی قیمت 1199 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔