بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ اور بلوچستان کی وزیراعلیٰ کی ملاقات،اداروں پر الزامات کے رحجان پر اظہارتشویش

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پاک افواج پر تنقید بلاجواز اور الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ روش انتہائی تشویشناک ہے۔وزیراعلی بلوچستان نے کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیرغورآئے۔
ملاقات میں بلوچستان سندھ کے درمیان پانی کی تقسیم ایشو اتفاق سے حل کرنے اور سیلاب متاثرین کی آبادکاری سمیت انتظامی سیاسی معاملات پر بات ہوئی ۔
انہوں نے کہاکہ پاک افواج پر تنقید بلاجواز اور الزامات قابل مذمت ہیں ۔ کشیدگی جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیراعلیٰ سندھ نے بھی اداروں پر الزامات کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ۔