لاہور(نیوز ڈیسک)احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی 22 نومبر تک ضمانت منظورکر لی ، عدالت نے نیب کو عثمان بزدار کی گرفتاری سے روک دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق احتساب عدالت میں عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ نیب سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے ،نیب لاہور نے عثمان بزدار کو 30 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی ،خدشہ ہے نیب گرفتار کرلے گا، عدالت قبل ازگرفتاری درخواست منظور کرے ۔
عدالت نے عثمان بزدار کو22 نومبر تک ضمانت منظورکرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دےد یا۔









