بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کر نے پر نااہل کرنے کی درخواست پر سماعت ، کیا کارروائی ہوئی ؟ جانئے

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے شہری کی عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نا اہل قرار دینے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر تحریری دلائل طلب کر لیئے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دینے کی شہری کی درخواست پر سماعت کی ، پٹشنر کی جانب سے بیرسٹر عثمان عدالت میں پیش ہوئے ، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست پر اعتراضات ہیں جنہیں جوڈیشل سائیڈ پر دیکھیں گے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ اعتراضات سے متعلق تحریری دلائل اور درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل جمع کروا دیں ۔