اسلام آباد(ممتاز نیوز ) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ طارق بشیر چیمہ نےکہاکہ پولٹری کی صنعت کی ترقی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گےان خیالات کااظہار انہوں نےجمعہ کو پولٹری ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کیا،وفد کی قیادت پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین چوہدری محمد اشرف نے کی، وفد میں دی ورلڈ پولٹری سائنس ایسوسی پاکستان کے صدر میاں جے ایم جاوید، ڈاکٹر ظفر السلام صدیقی محمود احمد لال بخش کولاچی شامل تھےچوہدری محمد اشرف نے ملاقات میں بتایا کہ پولٹری فیڈ کے اہم جزو سویا بین کی امپورٹ بین ہونے کی وجہ سے پولٹری فیڈ کی قیمت میں ہونے والے بے انتہا اضافے اور سویا بین کی فیڈ میں استعمال نہ ہونے کی وجہ سے مرغیوں کی پرورش بہتر نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان بھر خصوصاً پنجاب میں پروٹین کی غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اگر سویا بین میل جو کہ کراچی پورٹ پر پڑی ہے کو ریلیز نہ کیا گیا تو آنے والے مہینے میں چکن اور چکن آئٹمز کی زبردست قلت ہوجائے گی جس سے قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو جائے گا.حکومت اس مسئلے پر سنجیدگی سے نوٹس لیتے کی ضرورت ہے ورنہ ایک لمبی غذائی قلت ملک بھر پر مسلط ہو جائے گی، ملک میں غذائی بحران پیدا ہوجائے گا،وفاقی وزیرنے وفد کوتمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی












