بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کپتان پاکستان کا ہے اور پاکستان کپتان کا،بزدار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کپتان پاکستان کا ہے اور پاکستان کپتان کا۔عثمان بزدار نے امربالمعروف جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کپتان پھر جیت گیا، ہمیشہ فتح حق کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کپتان نے پاکستانی سیاست میں نئی تاریخ رقم کی، جلسے میں بھرپور شرکت پر پاکستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کے غیور عوام نے خودداری سے جینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ ساز جلسے پر عوام کو سلام پیش کرتے ہیں، باشعور عوام پر فخر ہے، عوام نے ایک بار پھر اپنے لیڈر وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد اور والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی بھاری تعداد میں شرکت وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کی بھرپور تائید ہے، عوام نے ثابت کر دکھایا وہ ترقی یافتہ اور مستحکم پاکستان کے حامی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نڈر، سچے اور کھرے سیاستدان ہیں، عمران خان نے قوم کو وقار کے ساتھ جینا سکھایا، قائداعظمؒ اور علامہ اقبال کاؒ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حقیقی منزل سے ہمکنار ہو گا۔