بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج، تحریک عدم اعتماد پر کارروائی متوقع

اسلام آباد ()قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس دوروزہ وقفے کے بعد آج دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شام چار بجے شروع ہوگا جس میں وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرکارروائی متوقع ہے.

عوامی مفاد کے معاملات پر اراکین اسمبلی توجہ دلائو نوٹس بھی پیش کریں گے اور متعلقہ وزراء موقف پیش کرینگے۔

اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے ۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آئین کے آرٹیکل95ون کیساتھ قومی اسمبلی کے 2007کے رولز اینڈ پروسیجر37کے تحت وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی جائے گی.

تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت پر ارکان وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد پیش کریں گے جس میں مطالبہ کیا جائے گاکہ وزیر اعظم ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہٰذا انہیں عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔

ایجنڈے میں عوامی مفاد کے معاملات پر اراکین اسمبلی توجہ دلا نوٹس پیش کریں گے اور متعلقہ وزرا اس حوالے سے موقف پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد پر 152 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔

یاد رہے کہ 25 مارچ کو  اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس مرحوم اراکین کے لیے دعائے مغفرت کے بعد پیر 28 مارچ تک ملتوی کردیا تھا۔

خیال رہے کہ 25 مارچ کو ہونے والے اسمبلی اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا گیا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل تھی۔