بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جمائما گولڈ اسمتھ پر تشدد کرنیوالے بوائے فرینڈ کو 10 سال قید کی سزا

معروف برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ کو زیادتی اور جنسی حملوں کے مقدمات میں ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق لندن کی ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ نے 51 سالہ رسل برانڈ کو چار خواتین کے خلاف 2004 سے 2009 کے دوران کیے گئے جرائم میں سزا سنائی۔

جج جوئل بیناتھن نے رسل برانڈ کو جنسی شکاری قرار دیتے ہوئے ان کے متکبرانہ رویے پر سخت تنقید کی۔عدالت نے زیادتی کے جرم میں 9 سال جبکہ جنسی حملوں کے تین الزامات پر اضافی سزائیں سنائیں، جن کے نتیجے میں مجموعی سزا ساڑھے 10 سال مقرر ہوئی۔

فیصلہ سنائے جانے کے دوران اداکار خاموش رہے، تاہم جیل لے جائے جانے سے قبل انہوں نے عدالت میں موجود اپنی اہلیہ لورا برانڈ کو محبت کا پیغام دیا۔عدالت نے متاثرہ خواتین کی بہادری کو بھی سراہا، جنہوں نے مقدمے میں گواہی دی۔

اس کے علاوہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ وہ ہمیشہ سے رسل برینڈ کے متاثرین کے ساتھ کھڑی رہی ہیں۔ انہوں نے ان خواتین کی ہمت کو سراہا جنہوں نے عدالت میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعات بیان کیے اور انصاف کے حصول کے لیے گواہیاں دیں۔

جمائما کے مطابق انہیں اپنے اور رسل برینڈ کے تعلق کے دوران تشدد، دباؤ کے ذریعے قابو میں رکھنے کی کوششوں اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 میں ایک پرتشدد واقعے کے بعد انہیں پولیس بلانا پڑی تاکہ رسل برینڈ کو ان کے گھر سے نکالا جا سکے۔

مزید پڑھیں:مکہ معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں، یہ پاک ،سعودیہ و ترکیہ شراکتداری ہے، اسحاق ڈار

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس وقت قانونی کارروائی نہ کرنے اور واقعے کو منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا، کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ میڈیا کی توجہ سے ان کے نوعمر بچوں پر منفی اثر پڑے گا۔ جمائما نے واضح کیا کہ 2014 کے بعد سے ان کا رسل برینڈ سے کوئی رابطہ نہیں رہا۔