لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومتی وفد چوہدری برادران سے ملاقات کےلیے پہنچ گیا،حکومتی وفد میںشاہ محمود قریشی ،اسد عمر اورپرویز خٹک شامل ہیں،
تفصیلات کے مطابق موجودہ ملکی صورتحال اورتحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ق لیگی قیادت کومنانے حکومتی وفد چوہدری برادران سے ملاقات کے لیے چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گا ہ پرپہنچ گیا،
حکومتی وفد میں شاہ محمود قریشی ،اسد عمر اوروزیردفاع پرویز خٹک شامل ہیں ۔حکومتی وفد کی ق لیگی قیادت سے ملاقات شروع ہوگئی ہے،نجی ٹی وی کےمطابق ملاقات میں ممکنہ طور پرحکومت کی جانب سے ق لیگ کوبڑی پیش کش کی جاسکتی ہے۔









