بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک عدم اعتماد: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اب سے کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔

اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی شامل ہے جو اجازت ملنے کی صورت میں ایوان میں پیش کی جائے گی۔

اپوزیشن اتحاد نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرارکھی ہے اور اپوزیشن کا دعویٰ ہےکہ ان کے پاس مطلوبہ اراکین سے زیادہ تعداد ہے جس کے باعث عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے۔

دوسری جانب حکومت کا بھی دعویٰ ہے کہ وہ عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو شکست دے کر سرخرو ہوگی۔

یاد رہے کہ 25 مارچ کو اسپیکر قوممی اسمبلی اسد قیصر نے اسمبلی کا اجلاس مرحوم اراکین کے لیے دعائے مغفرت کے بعد پیر 28 مارچ تک ملتوی کردیا تھا۔