اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے جارہی ہے۔ فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جارہی، حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے جارہی ہے، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں شکست ہورہی ہے، کامیابی وزیراعظم عمران خان کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کا کریڈٹ اس قوم کو جاتا ہے، عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد وزیراعظم عمران خان اس قوم کو مزید خوشخبریاں دیں گے، جلد ہم جشن منائیں گے۔
اس سے قبل سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں نظام کی تبدیلی کی طرف جانا چاہیے، چیف ایگزیکٹو کا انتخاب ڈائریکٹ ووٹ سے ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا تھا کہ اتحادی عدم اعتماد کے معاملے کوسپراوورمیں لے گئے، اتحادیوں کے ساتھ ملاقاتیں جاری ہیں، اتحادی عوامی رائے کے مطابق فیصلہ کرے، ان کے بیرون ملک اثاثے ہیں، آزاد فیصلے نہیں کرسکتے۔فیصل جاوید نے کہا تھا کہ عوام ملک بچانے کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم نے کل قوم کوڈائریکشن بتا دی، عمران خان کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں۔
حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے جارہی ہے، فیصل جاوید








