بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا بطور وزیراعظم آخری ہفتہ شروع ہو چکا ،بلاول بھٹو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا بطور وزیراعظم آخری ہفتہ شروع ہو چکا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی ہے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی حکومت چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ دیکھے اور ان دیکھے کئی باغی اراکین حکومت کے خلاف ووٹ دینے کا اشارہ دے چکے ہیں۔