برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپ میں 17ماہ بعدسالانہ افرط زرکی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی جو کم ہوکر10فیصدہوگئی،یورپ میں یوکرین میں روس کی جنگ کی وجہ سے توانائی اور خوراک کے بلوں میں اضافے کے باعث قیمتوں میں اضافے کی شرح 21 نومبر کے بعد سے ہر ماہ ایک نیا تاریخی ریکارڈ بنا رہی ہے۔تجزیہ کاروں نے سنگل کرنسی کے علاقے میں افراط زر کی شرح میں کمی کی توقع کی تھی لیکن گراوٹ بلومبرگ اور فیکٹ سیٹ کی پیش گوئی اس سے کہیں زیادہ تھی، جنہوں نے 10.4 فیصد کی پیش گوئی کی تھی۔
یورپ میں 17 ماہ بعد سالانہ افراط زر کی شرح میں کمی








