اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و عوامی رابطہ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ انجینئر امیر مقام اورمسلم لیگ ن کے رہنما ء سینیٹر عرفان صدیقی نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما سابق سینیٹر بیگم نجمہ حمید کی وفات پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ محترمہ نجمہ حمید صاحبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ اور پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک دلیر کردار تھیںانہوں نے قائد محمد نواز شریف کی گرفتاری اور بیگم کلثوم صاحبہ کی سیاسی جدوجہد میں مثالی کردار ادا کیا،سینیٹر عرفان صدیقی کی اہلیہ نے کہاکہ بیگم نجمہ حمید ایک دبنگ، ذہین اور نظریاتی سیاسی راہنما تھیں ،بیگم کلثوم نواز کی تاریخی سیاسی جدوجہد میں بیگم نجمہ حمید
ہروال دستے میں شامل تھیں نجمہ حمید کا شمار پاکستانی سیاست میں شامل ممتاز ترین خواتین راہنماؤں میں ہوتا ہے ،اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین
وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیر مقام اورسینیٹر عرفان صدیقی کا بیگم نجمہ حمید کے انتقال پراظہار افسوس








