وفاقی حکومت نے پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بورڈ نے وفاقی وزیر وچیئرپرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری کی زیر قیادت خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔
شازیہ مری کاکہنا تھا کہ خواجہ سرا بھی ہماری طرح ہی معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی دیکھ بھال حکومت کا فرض ہے۔
پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے خواجہ سرا سب سے پہلے نادرا سے شناختی کارڈ میں اپنی جِنس اپڈیٹ کرائیں ۔خواجہ سرا نادرا سے شناختی کارڈ اپڈیٹ کروا کر بی آئی ایس پی تحصیل دفاتر مین اپنی رجسٹریشن کرائیں۔
وفاقی حکومت نے خواجہ سرائوں کو خوشخبری سنادی








