سندھ اسمبلی میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے اپنے استعفے پارٹی چیئرمین عمران خان کو پیش کر دیے۔
تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کی قیادت میں سندھ کی پارلیمانی پارٹی نے زمان پارک لاہور میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ پارلیمانی پارٹی میں حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان سمیت دیگر ارکان موجود تھے۔
ملاقات میں سندھ کے تمام 26 ارکان اسمبلی کے استعفے عمران خان کو پیش کیے گئے۔
اس موقع پر پارلیمانی پارٹی سندھ نے کہا کہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، صوبائی اسمبلی کی نشستیں پارٹی کی امانت ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں عمران خان کے سپاہی ہیں، کپتان جب حکم دیں گے کرپٹ زرداری راج کا مقابلہ کریں گے۔
چیرمین عمران خان کو پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے جمع کروا دیئے ۔ https://t.co/A07sxwOYOR pic.twitter.com/tg8ZLD6FX8
— Arsalan Taj (@ArsalanGhumman) December 3, 2022
واضح رہے کہ عمران خان نے وفاقی حکومت کو عام انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔









